Visit of Vegetable Market

پنجاب حکومت کی ہدایت /ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک.

افسران کے سبزی منڈیوں کے دورے.

اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا، اے سی سٹی تبریز مری اور اے سی کینٹ مرضیہ سلیم کے دورے.

اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کا فروٹ و سبزی منڈی کا چھا، اے سی سٹی تبریز مری کا فروٹ و سبزی منڈی ملتان روڈ اور اے سی کینٹ مرضیہ سلیم کا بادامی باغ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ.

افسران نے پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا.

پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی اور معیار کو چیک کیا گیا.

کسان پلیٹ فارم کا جائزہ لیا گیا، کسان پلیٹ فارم پر پھلوں اور سبزیوں کی مقدار کو چیک کیا گیا.

افسران نے منڈی میں صفائی ستھرائی اور تجاوزات کا بھی جائزہ لیا.

ملتان روڈ فروٹ و سبزی منڈی میں تجاوزات پھیلانے والے 02 افراد کو گرفتار کروایا گیا. (اے سی سٹی).

ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر وزٹس کئے گئے ہیں