DC Office Submissions

بہ تسلیمات ڈپٹی کمشنر لاہور آفس

فیکس نمبر99214349

عمران مقبول (پی آر او)

 

ہینڈ آءوٹ نمبر10306

پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق لاہورشہر میں ترقیاتی پروگرام اورکمیونٹی ڈویلپمنٹ کے تحت پراجیکٹس پر کام جاری ۔

پی پی 170 کی گلیوں اور محلوں میں ترقیاتی کام جاری ۔

یو سی چندری گوالہ میں 02 کروڑ روپے کی لاگت سے سولنگ اور ڈرینج سسٹم پر ترقیاتی کام جاری ۔

گاؤں تیہات میں 01 کروڑ روپے کی لاگت سے پی سی سی اور ٹف ٹائل کا ترقیاتی کام جاری ۔

یو سی 240 حاکم ٹاؤن میں 02 کروڑ روپے کی لاگت سے پی سی سی ٹف ٹائل اور سیوریج کی ترقیاتی کا کام جاری ۔

یو سی 257 میں محلہ فتح گڑھ، محلہ حنیف گجر میں پی سی، ٹف ٹائل اور سیوریج کا ترقیاتی کام جاری ۔

یو سی 241 کی کالا کالونی، جوئیہ کا لونی، محلہ بھٹیاں والا میں 01 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت

سے پی سی سی، ڈرینج اور سیوریج کا ترقیاتی کام جاری ۔

محلہ شوکت گجر، انور جٹ اور فیروز پارک باگڑیاں میں 02 کروڑ روپے کی لاگت سے

پی سی سی، ڈرینج اور سیوریج کا ترقیاتی کام جاری ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال ۔

لاہور23دسمبر 2019 ء;58; ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق لاہورشہر میں ترقیاتی پروگرام اورکمیونٹی ڈویلپمنٹ کے تحت پراجیکٹس پر کام جاری ہے ۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ پی پی 170 کی گلیوں اور محلوں میں ترقیاتی کام جاری ہیں اوریو سی چندری گوالہ میں 02 کروڑ روپے کی لاگت سے سولنگ اور ڈرینج سسٹم پر ترقیاتی کام جاری ہے اورگاؤں تیہات میں 01 کروڑ روپے کی لاگت سے پی سی سی اور ٹف ٹائل کا ترقیاتی کام جاری ہے جبکہ یو سی 240 حاکم ٹاؤن میں 02 کروڑ روپے کی لاگت سے پی سی سی ٹف ٹائل اور سیوریج کی ترقیاتی کا کام جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یو سی 257 میں محلہ فتح گڑھ، محلہ حنیف گجر میں پی سی، ٹف ٹائل اور سیوریج کا ترقیاتی کام جاری ہے اوریو سی 241 کی کالا کالونی، جوئیہ کا لونی، محلہ بھٹیاں والا میں 01 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے پی سی سی، ڈرینج اور سیوریج کا ترقیاتی کام جاری ہے ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ محلہ شوکت گجر، انور جٹ اور فیروز پارک باگڑیاں میں 02 کروڑ روپے کی لاگت سے پی سی سی، ڈرینج اور سیوریج کا ترقیاتی کام جاری ہے ۔

********

ہینڈ آءوٹ نمبر10307

پنجاب حکومت کی ہدایات پر کرسمس کی تیاریوں کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ لاہور نے کرسمس کے

موقع پر کرسمس کمیونٹی کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے کرسمس بازار قائم کر دئیے ہیں ۔

کرسمس بازار تین دن کے لئے لگائے گئے ہیں ، جو کہ 22 دسمبر سے 24 دسمبر تک رہیں گے ۔

کرسچن کمیونٹی کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے 05 بازار قائم کئے گئے ہیں ۔

کرسمس بازاروں میں افسران بطور فوکل پرسن اور انچارج ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال ۔

لاہور23دسمبر 2019 ء;58; پنجاب حکومت کی ہدایات پر کرسمس کی تیاریاں کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ لاہور نے کرسمس کے موقع پر کرسمس کمیونٹی کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے کرسمس بازار قائم کر دئیے ہیں ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ کرسمس بازار تین دن کے لئے لگائے گئے ہیں ، جو کہ 22 دسمبر سے 24 دسمبر تک رہیں گے اورکرسچن کمیونٹی کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے 05 بازار قائم کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کرسمس بازاروں میں افسران بطور فوکل پرسن اور انچارج ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں ۔ نشتر زون میں یوحنا آباد فیروز پور روڈ پر لگائے جانے والے کرسمس بازار میں احسان سرور زیدی فوکل پرسن جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا انچارج ہیں اورداتا گنج بخش زون میں ڈام باسکو سکول اپوزیٹ ریلوے ہیڈ کوارٹر میں لگائے جانے والے کرسمس بازار میں فوکل پرسن اختر حیسن چوہان میٹرو پولیٹن کارپوریشن آفیسر جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز صادق انچارج ہیں ۔ واہگہ زون میں پریس بیٹریاں چرچ جلو موڑ باٹا پور لاہور کرسمس بازار میں فوکل پرسن رانا نوید احمد میٹرو پولیٹن کارپوریشن آفیسر جبکہ فوکل پرسن اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم ہیں اورگلبرگ زون میں کچا آبادی واسا ٹینکی نزد شیپس کرسمس بازار میں فوکل پرسن محمد ظفر قریشی میٹرو پولیٹن کارپوریشن آفیسر اور اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا انچارج ہیں ۔ شالیمار زون میں چائنہ سکیم ماڈل کرسمس بازار میں فوکل پرسن حارث جلیل میٹرو پولیٹن آفیسر ریگولیشن اور اسسٹنٹ شالیمار مہدی معلوف انچارج ہیں ۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کرسمس بازاروں میں ٹینٹس، آٹا، چینی کی دستیابی، صاف پینے کے پانی، بجلی کی فراہمی اور تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنا رہی ہے ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کرسمس بازاروں میں ہیلتھ کیمپس، ادویات کی فراہمی، ایمبولینس کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں اورایگریکلچر مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کرسمس بازاروں میں تمام ضروریہ اشیاء کی اچھی اور معیاری کوالٹی کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کرسمس بازاروں میں مٹن، بیف اور چکن، انڈوں کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں اورپارکنگ کمپنی کرسمس بازاروں میں پارکنگ کی تمام تر سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کرسمس بازاروں میں مقرر کردہ قیمتوں پر اشیاء ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں اورسول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کرسمس بازاروں میں ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں ۔ لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ملازمین کرسمس بازاروں میں تعینات ہیں اور صفائی کے انتظامات کو یقینی بنا رہے ہیں ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ کرسمس بازاروں میں انتظامات کرسچن برادری کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے لئے کئے گئے ہیں ۔

********

ہینڈ آءوٹ نمبر10308

ضلعی انتظامیہ لاہور کی پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری ۔

274مقامات کو چیک کیا گیا او60 خلاف ورزیاں پائی گئیں ،77ہزارروپے 500سوکے جرمانے ،23ایف آئی آر

23افراد کو حراست،06افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا ۔

لاہور23دسمبر 2019 ء;58; ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کردی ہیں ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 274 مقامات کو چیک کیا گیا اور60 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور77 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 23 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے اور23 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ06 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا ہیں ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کر رکھی ہے ۔

********

ہینڈ آءوٹ نمبر10309

لاہور23دسمبر 2019 ء;58; ;242;ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اے سی کینٹ مرضیہ سلیم نے کرسمس بازار پریس بیٹریاں چرچ جلو موڑ کا دورہ کیا ۔ انہوں نے ملازمین کی حاضری، بازار میں اشیاء ضروریہ کی فراہمی، صفائی ستھرائی اور دیگر کے انتظامات کو چیک کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین ڈیوٹی پر موجود تھے ۔ فیڈ بیک رجسٹر مینٹین تھا ۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ انچارج کو بازار میں اشیاء ضروریہ کی مقدار کو بڑھانے کی ہدایت کی ۔ لائیو سٹاک کو بھی مٹن، بیف اور چکن کی مقدار کو مزید بڑھانے کی بھی ہدایت کی ۔ اے سی کینٹ نےواک تھرو گیٹ اور سیکیورٹی انتظامات کو بھی چیک کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ بازار میں مجموعی طور پر انتظامات تسلی بخش تھے ۔ علاوہ ازیں اے سی شالیمار مہدی معلوف چائنہ سکیم کرسمس بازار کا دورہ کیا اورسٹاف کی حاضری، پارکنگ اسٹینڈ، اشیاء ضروریہ کی فراہمی، واک تھرو گیٹ واک، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ واک تھرو گیٹ فعال ہیں ، سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کرسمس بازار میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 290 روپے میں دستیاب ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 404 روپے میں دستیاب ہے ۔ کسان پلیٹ فارم، اور میڈیکل کیمپ میں بھی ملازمین ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں ، تمام تر انتظامات تسلی بخش ہیں ۔ اے سی شالیمار مہدی معلوف نے کوٹ خواجہ ٹیچنگ ہسپتال کا بھی دورہ کیا ۔ انہوں نے سٹاف کی حاضری، وارڈز، لیبر روم، ڈسپنسری اور دیگر انتظامات کا جائزہ بھی لیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں بھی مجموعی طور پر انتظامات تسلی بخش ہیں ۔

**********

ہینڈ آءوٹ نمبر10310

لاہور23دسمبر 2019 ء;58; پنجاب حکومت کی پالیسی کے تحت ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پراے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے اراضی ریکارڈ سنٹر ماڈل ٹاؤن کا دورہ کیا اورانتظامی امور کی چیکنگ، سٹاف کی حاضری کو چیک کیا ۔ انہوں نے لیٹ آنے پر 02 ایس سی اوز کی جواب طلبی، دو ایس سی اوز کی چھٹی منسوخ کر کے آفس طلب کر لیا ۔ انتقال اراضی کے 122 کیسز سامنے آئے، جبکہ 08 کیسز گزشتہ 06 ماہ پرانے پائے گئے ۔ اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے اے ڈی ایل آر کو انتقال اراضی کے کیسز کو 02 دن کے اندر فوری طور پر نمٹانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ اراضی ریکارڈ سنٹر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات تسلی بخش تھے ۔ علاوہ ازیں ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پراے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول کا دورہ کیا ۔ اے سی ماڈل ٹاؤن نے سکول میں اساتذہ اور طلبا کی حاضری، کلاس رومز، ہوم ورک اور صفائی کے انتظامات کو چیک کیا ۔ سکول کا کل رقبہ 02 کنال 10 مرلہ ہے;46; جس میں تقریباً 01 کنال جگہ پر قبضہ مافیا نے قبضہ کر رکھا ہے ۔ اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے فوری طور پر سکول باؤنڈری کے لئے ریونیو سٹاف کو بلایا ۔ سکول میں سکول باؤنڈری کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے 02 انکروچرز کو موقع پر گرفتار کروایا اورایف آئی آر کا اندراج بھی کروا دیا ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کی خصوصی ہدایت پر کاروائی کی گئی ۔

********

ہینڈ آءوٹ نمبر10311

لاہور23دسمبر 2019 ء;58; پنجاب حکومت کی پالیسی کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں ۔ غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ کاروائی اے سی سٹی تبریز مری نے کی ۔ 05 دکانوں کو سیل جبکہ 01 شخص کو موقع پر گرفتار کروایا گیا ۔ کاروائیاں کارپوریشن چوک، بند روڈ اور آؤٹ فال پر کی گئیں ہیں ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر کاروائیاں کی گئیں ہیں ۔

*********

ہینڈ آءوٹ نمبر10312

لاہور23دسمبر 2019 ء;58; ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کاچھا فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا ۔ منڈی میں شکایات رجسٹر، سٹاک، پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی، مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد کی چیکنگ کی گئی ۔ پیاز اور آلو کی نیلامی کے عمل کی مانیٹرنگ بھی کی گئی ۔ گراں فروشی پر بھی کریک ڈاؤن کیا گیا ۔ 08 پھڑیوں کو گراں فروشی پر موقع پر گرفتار کروایا گیا ۔ اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے منڈی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا

*********