Highlights

Dec 23, 2019

پنجاب حکومت کی ہدایات /ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک.

ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اے سی شالیمار مہدی معلوف کے دورے.

اے سی شالیمار مہدی معلوف کا چائنہ سکیم کرسمس بازار کا دورہ.

سٹاف کی حاضری ، پارکنگ اسٹینڈ، اشیاء ضروریہ کی فراہمی،  واک تھرو گیٹ واک، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا.

واک تھرو گیٹ فعال ہیں، سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں.

کرسمس بازار میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 290 روپے میں دستیاب ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 404 روپے میں دستیاب ہے.

کسان پلیٹ فارم، اور میڈیکل کیمپ میں بھی ملازمین ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں، تمام تر انتظامات تسلی بخش ہیں.

اے سی شالیمار مہدی معلوف کا کوٹ خواجہ ٹیچنگ ہسپتال کا بھی دورہ.

سٹاف کی حاضری ، وارڈز ، لیبر روم ، ڈسپنسری اور دیگر انتظامات کا جائزہ بھی لیا.

ہسپتال میں بھی مجموعی طور پر انتظامات تسلی بخش ہیں.