Highlights

Dec 23, 2019

پنجاب حکومت کی ہدایات /ضلعی انتظامیہ لاہور کی کرسمس کی تیاریاں .

ضلعی انتظامیہ لاہور نے کرسمس کے موقع پر کرسمس کمیونٹی کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے کرسمس بازار قائم کر دئیے ہیں. 

کرسمس بازار تین دن کے لئے لگائے گئے ہیں، جو کہ 22 دسمبر سے 24 دسمبر تک رہیں گے. (ڈی سی لاہور دانش افضال). 

کرسچن کمیونٹی کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے 05 بازار قائم کئے گئے ہیں. 

کرسمس بازاروں میں افسران بطور فوکل پرسن اور انچارج ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں. 

نشتر زون میں یوحنا آباد فیروز پور روڈ پر لگائے جانے والے کرسمس بازار میں احسان سرور زیدی فوکل پرسن جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا انچارج ہیں.

داتا گنج بخش زون میں ڈام باسکو سکول اپوزیٹ ریلوے ہیڈ کوارٹر میں لگائے جانے والے کرسمس بازار میں فوکل پرسن اختر حیسن چوہان میٹرو پولیٹن کارپوریشن آفیسر جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز صادق انچارج ہیں.

واہگہ زون میں پریس بیٹریاں چرچ جلو موڑ باٹا پور لاہور  کرسمس بازار میں فوکل پرسن رانا نوید احمد میٹرو پولیٹن کارپوریشن آفیسر جبکہ فوکل پرسن اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم ہیں.

گلبرگ زون میں کچا آبادی واسا ٹینکی نزد شیپس کرسمس بازار میں فوکل پرسن محمد ظفر قریشی میٹرو پولیٹن کارپوریشن آفیسر اور اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا انچارج ہیں.

شالیمار زون میں چائنہ سکیم ماڈل کرسمس بازار میں فوکل پرسن حارث جلیل میٹرو پولیٹن آفیسر ریگولیشن اور اسسٹنٹ شالیمار مہدی معلوف انچارج ہیں. 

میٹرو پولیٹن کارپوریشن کرسمس بازاروں میں ٹینٹس، آٹا، چینی کی دستیابی، صاف پینے کے پانی، بجلی کی فراہمی اور تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنا رہی ہے.

ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کرسمس بازاروں میں ہیلتھ کیمپس، ادویات کی فراہمی، ایمبولینس کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں.

ایگریکلچر مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کرسمس بازاروں میں تمام ضروریہ اشیاء کی اچھی اور معیاری کوالٹی کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں .

لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کرسمس بازاروں میں مٹن، بیف اور چکن، انڈوں کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں. (ڈی سی لاہور دانش افضال).

پارکنگ کمپنی کرسمس بازاروں میں پارکنگ کی تمام تر سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے.

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کرسمس بازاروں میں مقرر کردہ قیمتوں پر اشیاء ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں. (ڈی سی لاہور دانش افضال).

سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کرسمس بازاروں میں ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں.

لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ملازمین کرسمس بازاروں میں تعینات ہیں اور صفائی کے انتظامات کو یقینی بنا رہے ہیں.

کرسمس بازاروں میں انتظامات کرسچن برادری کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے لئے کئے گئے ہیں. (ڈی سی لاہور دانش افضال).