Press Release

Dec 23, 2019

پریس ریلیز (لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی)

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا شہر میں زیرو ویسٹ آپریشن جاری۔تمام افسران و رکرز کی اتوار کی چھٹی منسوخ
21-12-2019

لاہور(      )لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا شہر میں زیرو ویسٹ آپریشن ہفتہ کے روز بھی جاری رہا۔ شہر میں جاری خصوصی صفائی آپریشن کی نگرانی  چئیرمین اور ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نے کی اور شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔چئیر مین ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے تمام تر افسران ورکرزکی اتوار کی چھٹی کو منسوخ کردیا گیا۔جی ایم آپریشن سہیل انور ملک کا کہنا تھا کہ زیرو ویسٹ آپریشن میں اب تک شہر سے 650 ٹرپس کی مدد سے 6000 ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ اٹھایا جاچکا ہے۔اس حوالے سے چئیر مین ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ شہر سے اب تک ساٹھ فیصد تک کوڑا اٹھا لیا گیا ہے۔ تما تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جلد از جلد تمام علاقوں سے کوکلئیر کیا جا رہا ہے اور رات تک زیرو ویسٹ کر دیا جائے گا۔ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی راؤ امتیاز احمد نے موصول ہونے والے تمام تر شکایت کو فوری حل کرنے کی تا کید کی اور انکاکہنا تھا کہ لاہور شہر میں صفائی ستھرائی ہماری اولین ترجیح ہے۔شہر بھر میں زیرو ویسٹ آپریشن جاری ہے اورصفائی کے غیر معمولی اقدامات شہر کے ہر علاقے میں بلاتفریق کئے گئے ہیں۔  شہری ساتھ دیں تو لاہور شہر کو چار چاند لگا سکتے ہیں اور شہر کو صاف رکھتے ہیں، رکھ رہے ہیں اور آئیندہ اس بھی زیادہ صاف رکھیں گیں۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی جمیل خاور کا کہنا تھا کہ زیرو ویسٹ آپریشن کے تحت ادارے کی تمام تر مشینری اور افرادی قوت فیلڈ میں موجود ہے  لاہور شہر میں زیرو ویسٹ آپریشن کو ہر ممکن طور پر یقنی بنایا جارہاہے، شہر بھر کی تما م تر گلیوں، شاہراہوں،چوکوں اور خالی پلاٹوں سے کوڑے کرکٹ کو موئژ انداز میں اٹھایا گیا ہے اور شہر بھر میں نصب کردہ کوڑے دانوں کو بر وقت خالی کرایا جا رہا ہے۔غیر قانونی طور پر کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ایل ڈبلیو ایم سی کے ساتھ تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ جگہ جگہ مت پھینکیں بلکہ نصب کردہ کوڑے دانوں کا استعمال کریں۔شہری صفائی کے حوالے سے کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1139، اور کلین لاہور ایم کا استعمال کریں۔