DC Office Submissions

بہ تسلیمات ڈپٹی کمشنر لاہور آفس

فیکس نمبر99214349

عمران مقبول (پی آر او)

ہینڈ آءوٹ نمبر10300

پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق لاہورشہر میں ترقیاتی پروگرام اورکمیونٹی ڈویلپمنٹ کے تحت پراجیکٹس پر کام جاری ۔

پی پی 168 کی گلیوں اور محلوں میں ترقیاتی کام جاری ۔

یو سی 229 لاہور کی سٹریٹ جاوید بھٹی، بابر چوک، سٹریٹ نمبر 5،6، گلی قبرستان

اور نعمت اللہ روڈ پر 02 کروڑ 36 لاکھ روپے کی لاگت سے ٹف ٹائل اور پی سی سی کام جاری

یو سی 230 میں ولایت روڈ، ملک حنیف والی گلی اور سلامت سٹریٹ نیازی چوک

میں 58 لاکھ روپے کی لاگت سے ٹف ٹائل اور پی سی سی کا کام جاری

یو سی 231 میں میاں پارک کالونی روڈ، ملک معشوق سٹریٹ شمع کالونی،

بسم اللہ چوک، ملک رحمت و زبیدہ والی گلی میں 02 کروڑ 32 لاکھ روپے کی لاگت سے ٹف ٹائل اور پی سی سی کا کام جاری

یو سی 24 میں عمر پارک روڈ، عطارہ سٹریٹ، گوندل سٹریٹ میں

02 کروڑ 21 لاکھ روپے کی لاگت سے ٹف ٹائل اور پی سی سی کا کام جاری ۔

یو سی 243 اور 249 کی سراج والی بستی، اعجاز سٹریٹ، نالہ زوار خان اور نشتر کالونی اسامہ بلاک

میں 50 لاکھ روپے کی لاگت سے ٹف ٹائل اور پی سی سی کا کام جاری ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال ۔

لاہور21دسمبر 2019 ء;58; ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق لاہورشہر میں ترقیاتی پروگرام اورکمیونٹی ڈویلپمنٹ کے تحت پراجیکٹس پر کام جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی پی 168 کی گلیوں اور محلوں میں ترقیاتی کام جاری ہیں اوریو سی 229 لاہور کی سٹریٹ جاوید بھٹی، بابر چوک، سٹریٹ نمبر 5،6، گلی قبرستان اور نعمت اللہ روڈ پر 02 کروڑ 36 لاکھ روپے کی لاگت سے ٹف ٹائل اور پی سی سی کام جاری ہے اوریو سی 230 میں ولایت روڈ، ملک حنیف والی گلی اور سلامت سٹریٹ نیازی چوک میں 58 لاکھ روپے کی لاگت سے ٹف ٹائل اور پی سی سی کا کام جاری ہے ۔ یو سی 231 میں میاں پارک کالونی روڈ، ملک معشوق سٹریٹ شمع کالونی، بسم اللہ چوک، ملک رحمت و زبیدہ والی گلی میں 02 کروڑ 32 لاکھ روپے کی لاگت سے ٹف ٹائل اور پی سی سی کا کام جاری ہے اوریو سی 24 میں عمر پارک روڈ، عطارہ سٹریٹ، گوندل سٹریٹ میں 02 کروڑ 21 لاکھ روپے کی لاگت سے ٹف ٹائل اور پی سی سی کا کام جاری ہے ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ یو سی 243 اور 249 کی سراج والی بستی، اعجاز سٹریٹ، نالہ زوار خان اور نشتر کالونی اسامہ بلاک میں 50 لاکھ روپے کی لاگت سے ٹف ٹائل اور پی سی سی کا کام جاری ہے ۔

**********

ہینڈ آءوٹ نمبر10301

لاہور21دسمبر 2019 ء;58; ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ، ڈرگ انسپکٹرز اور دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں میڈیکل سٹورز پر ایس او پیز کے مطابق عملدرآمد نہ کرنے پر کاروائیوں کے کیس پیش گئے ۔ میڈیکل سٹوروں کی خلاف ضابطہ، ادویات کے رجسٹرڈ کو نامکمل رکھنے جیسے مجموعی طور پر 34 کیس پیش کئے گئے ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے ہر کیس کی خود سماعت کی ۔ پراسیکیوشن کے 19 کیسز سامنے آئے ۔ 09 میڈیکل سٹوروں کی انتظامیہ کو وارننگ دی گئی اور05 کیسز کو ملتوی کر دیا گیا اور01 متفرق کیس سامنے آیا ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ڈرگ انسپکٹرز کی فیلڈ میں کاروائیاں بہتر ہوئی ہیں اورڈرگ انسپکٹرز فیلڈ میں متحرک رہیں ۔

**********

ہینڈ آءوٹ نمبر10302

ایم پی اے نذیر چوہان اور ڈی سی لاہور دانش افضال کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ۔

اجلاس میں ایم پی اے ندیم بارا، ڈی آئی جی آپریشنز بابر سعید، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، عوامی نمائندوں کے نمائندگان کی شرکت ۔

اجلاس میں پنجاب میونسپل سروسز پروجیکٹ کے تحت ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا ۔

صفائی ستھرائی، واسا، پرائس کنٹرول، تجاوزات، سٹریٹ لاءٹس، جانوروں کا انخلاء اور دیگر مسائل کا جائزہ لیا گیا ۔

ڈی سی لاہور دانش افضال نے عوامی نمائندوں کو پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کی 127سکیموں کے بارے میں بریفنگ دی ۔

453 ملین کے فنڈز کی منظوری کا عمل 23 دسمبر تک مکمل کرلیا جائے گا ۔

23 دسمبر کو ٹینڈز کا اخبار اشتہار دیا جائے گا ۔

تحصیل کی سطح پر کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہفتہ میں دو بار ہوگا ۔

شہر میں سٹریٹ لاءٹس لگانے کیلئے 4 جنوری کو ٹینڈز اوپن کیے جائیں گے ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال ۔

لاہور21دسمبر 2019 ء;58; ایم پی اے نذیر چوہان اور ڈی سی لاہور دانش افضال کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں ایم پی اے ندیم بارا، ڈی آئی جی آپریشنز بابر سعید، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، عوامی نمائندوں کے نمائندگان نے شرکت کی ۔ ایم سی ایل، واسا، ایل ڈبلیو ایم سی، پپلک ہیلتھ، ریونیو اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پنجاب میونسپل سروسز پروجیکٹ کے تحت ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا ۔ صفائی ستھرائی، واسا، پرائس کنٹرول، تجاوزات، سٹریٹ لاءٹس، جانوروں کا انخلاء اور دیگر مسائل کا جائزہ لیا گیا ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے عوامی نمائندوں کو پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کی 127سکیموں کے بارے میں بریفنگ دی ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ453 ملین کے فنڈز کی منظوری کا عمل 23 دسمبر تک مکمل کرلیا جائے گا اور23 دسمبر کو ٹینڈز کا اخبار اشتہار دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل کی سطح پر کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہفتہ میں دو بار ہوگا اورشہر میں سٹریٹ لاءٹس لگانے کیلئے 4 جنوری کو ٹینڈز اوپن کیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سٹریٹ لاءٹس کے پولز کو سریل نمبر لگایا گیاہے ۔ ایم پی اے نذیر چوہان نے کہا کہ لاہور میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکموں نے ملکر مربوط تعاون کے ذریعے لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنی ہے ۔ لاہور میں ممنوعہ یونین کونسلز میں جانوروں کو رکھنے پر جو کارروائیاں ہورہی ہیں ان کے جانوروں کو رکھنے کے لیے پانچ مقامات کی نشاندہی کر لی گئی ہے ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ شہر میں پختہ وعارضی تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے ۔ ایم پی اے نذیر چوہان نے کہا کہ واسا کی مشینری کو بہتر کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں ۔ عوامی نمائندوں نے اپنے حلقوں کے مسائل کے بارے میں اجلاس میں ذکر کیا ۔

*********

ضلعی انتظامیہ لاہور کی پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری ۔

201مقامات کو چیک کیا گیا او45 خلاف ورزیاں پائی گئیں ،52ہزارروپے 500سوکے جرمانے ،13ایف آئی آر

13افراد کو حراست،10افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا ۔

ہینڈ آءوٹ نمبر10303

لاہور21دسمبر 2019 ء;58; ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کردی ہیں ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 201 مقامات کو چیک کیا گیا اور45 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور52 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 13 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے اور13 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ10 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا ہے ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کر رکھی ہے ۔

*********

ہینڈ آءوٹ نمبر10304

ڈی سی آفس میں مسیحی برادری کے ملازمین کے لئے کرسمس ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ۔

تقریب میں ڈی سی لاہور دانش افضال،ایم پی اے نذیر چوہان، ایم پی اے ندیم بارا، ا

یڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر ورک اور ڈپٹی ڈائریکٹر پی آر او عمران مقبول کی شرکت ۔

ڈی سی لاہور،ایم پی ایز اور افسران نے مسیحی ملازمین کے ساتھ ملکر کرسمس کا کیک کاٹا ۔

لاہور21دسمبر 2019 ء;58; ڈی سی آفس میں مسیحی برادری کے ملازمین کے لئے کرسمس ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں ڈی سی لاہور دانش افضال،ایم پی اے نذیر چوہان، ایم پی اے ندیم بارا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر ورک اور ڈپٹی ڈائریکٹر پی آر او عمران مقبول نے شرکت کی ۔ ڈی سی لاہور،ایم پی ایز اور افسران نے مسیحی ملازمین کے ساتھ ملکر کرسمس کا کیک کاٹا ۔ کرسمس کی خوشیوں کے حوالے سے مسیحی ملازمین میں تحاءف تقسیم کئے گئے ۔

*********

ہینڈ آءوٹ نمبر10305

لاہور21دسمبر 2019 ء;58; پنجاب حکومت کی پالیسی کے تحت ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نے بغیر این او سی اور کم لٹر پیمانے والے پٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ۔ اے سی شالیمار مہدی معلوف نے قائداعظم انٹرچینج جی ٹی روڈ کا دورہ کیا اور02 پٹرول پمپس کی انسپکشن کی ۔ بشیر فلنگ اسٹیشن کو بغیر این او سی کے چلایا جا رہا تھا، مالک کے پاس این او سی موجود نہ تھا ۔ دوران چیکنگ بائیکو پٹرول پمپ پر فی لٹر پیمانہ کم پایا گیا ۔ 50000 روپے کا جرمانہ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ فیول یونٹس کو مینٹین نہ کرنے کی صورت میں پمپس کو سیل کر دیا جائے گا اورانڈسٹری ڈیپارٹمنٹ کو دوبارہ فالو اپ لینے کی ہدایت کی ۔ کاروائی میں انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ اور سول ڈیفنس نے حصہ لیا ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ۔

********