Highlights

Dec 20, 2019

حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایات. 

ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران اوپن ڈور پالیسی کے تحت جنرل پبلک و سائلین کے ساتھ درج ذیل اوقات میں ملاقات کر سکتے ہیں.(ڈی سی لاہور دانش افضال) 

ڈی سی لاہور دانش افضال نے افسران کو اپنے آفسز کے باہر سائلین سے ملاقات کے سلسلے میں اوقات کار کو آویزاں کرنے کی ہدایت کر دی.

افسران کی عدم موجودگی کی بنا پر مقرر کردہ آفیسر ڈیوٹی پر موجود ہوں گے. (ڈی سی لاہور دانش افضال).

جناب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے  تک سائلین سے ملاقات کریں گے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی عدم موجودگی میں جنرل پبلک و سائلین آفس سپرنٹنڈنٹ سے ملاقات کر سکتے ہیں.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک دوپہر 12 بجے سے00 :02 بجے تک، اور ان کی عدم موجودگی میں او آئی سی کاشف نواز اور ایچ آر سی معین سے سائلین ملاقات کر سکتے ہیں.

اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی معلوف صبح 11 بجے سے 01 بجے تک دفتر میں موجود ہوں گے.

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ صبح            
  10 بجے سے30 :11 بجے تک اپنے دفتر میں عوام الناس کی شکایات سنیں گے، غیر موجودگی میں ذوالفقار علی ہنجرا تحصیلدار سائلین کے ساتھ ملاقات کریں گے.

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا صبح 11 سے دوپہر 01 بجے تک اپنے دفتر میں سائلین سے ملاقات کریں گے.

اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم 12 بجے سے 02 بجے تک اپنے آفس میں موجود ہوں گی اور سائلین کی شکایات کو سنیں گی. اسسٹنٹ کمشنر کی غیر موجودگی میں تحصیلدار کینٹ سے سائلین ملاقات کریں گے.

اے سی سٹی تبریز مری صبح 09 سے 30 :11 تک سائلین کی شکایات کو سنیں گے ان کی عدم موجودگی میں ہیڈ کلرک سائلین کی شکایات کو سنیں گے. (ڈی سی لاہور دانش افضال).

افسران مقرر کردہ اوقات میں اپنے اپنے آفس میں عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ان کی شکایات کو سنیں گے اور فوری طور پر ازالہ کریں گے. (ڈی سی لاہور دانش افضال).

ضلعی انتظامیہ لاہور عام عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام تر اقدامات اٹھا رہی ہے. (ڈی سی لاہور دانش افضال)