Highlights

پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک. 

ڈی سی لاہور دانش افضال کی زیر صدارت اے پی ایس سکول کے شہداء کی یاد میں اجلاس.

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر کی شرکت.

اجلاس میں شہدا کے لئے دعائے مغفرت کی گئی، ان کے بلند درجات کے لئے خصوصی دعا کی گئی. 

اے پی ایس شہدا نے پوری قوم کو یکجا کر دیا. (ڈی سی لاہور دانش افضال).

اے پی ایس سانحہ میں شہید ہونے والے طلبا نے دہشت گردی سے مقابلہ کرکے ایک عزم اور حوصلے کا درس دیا ہے.(ڈی سی لاہور دانش افضال) 

ایسا درس جوکہ ہر طرح کے دفاعی ہتھیاروں سے زیادہ مضبوط ہے. (ڈی سی لاہور دانش افضال).

ہم اے پی ایس سانحہ میں شہید ہونے والوں کو فراموش نہیں کر سکتے. (ڈی سی لاہور دانش افضال).