پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے متحرک.
انسداد پولیو مہم کا دوسرا روز.
پولیو مہم دوسرے روز بھی بھرپور طریقے سے جاری ہے.
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز پولیو مہم کو مؤثر بنانے کے لئے فیلڈ میں سرگرم، پولیو ورکرز کی حاضری کو یقینی بنا رہے ہیں.
پولیو ورکرز کی کارکردگی کو احسن انداز میں مانیٹر کر رہے ہیں.
ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں.
فنگر مارکنگ ، ڈور مارکنگ کی چیکنگ کا عمل سختی سے جاری ہے.
تین روزہ پولیو مہم میں 18 لاکھ 66 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے ٹارگٹ کو پورا کیا جا رہا ہے.
والدین پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کا مظاہرہ کریں، ڈی سی لاہور دانش افضال کی اپیل.
پولیو کے 02 قطرے آپ کے بچوں کے صحت مند ہونے کی علامت ہیں، اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں. (ڈی سی لاہور دانش افضال).