DC Office Submissions

ہینڈ آءوٹ نمبر10270

لاہور16دسمبر2019 ء:پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نے سبزی منڈیوں کے دورے کیے ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک،اے سی رائیونڈ عدنان رشید، اے س ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے دورے کیے ۔ لاہور شہر میں آج ٓایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے فروٹ و سبزی منڈی ملتان روڈ، اے سی رائیونڈ عدنان رشید نے سبزی منڈی اور اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کاچھا سبزی منڈی کا دورہ کیا ۔ افسران نے پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا ۔ رائیونڈ سبزی منڈی میں ٹماٹر کی قیمت 85 سے 90 جبکہ آلو کی قیمت 40 سے 45 ہے ۔ پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی اور معیار کو چیک کیا گیا ۔ افسران نے منڈیوں میں کسان پلیٹ فارم کا بھی جائزہ لیا اورکسان پلیٹ فارم پر سبزیوں اور پھلوں کی مقدار اور کوالٹی کو چیک کیا ۔ انہوں نے منڈیوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا اورمنڈی انچارج کو سبزی منڈیوں میں انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔

************

ہینڈ آءوٹ نمبر10271

لاہور16دسمبر2019 ء:پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہور کا غیر قانونی ایل پی جی شاپس اور منی پٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پراے سی رائیونڈ عدنان رشید اور اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کاروائیاں کیں ۔ اے سی رائیونڈ عدنان رشید نے تحصیل رائیونڈ اور اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے گارڈن ٹاؤن میں کاروائی کی ۔ تحصیل رائیونڈ میں 15 انسپکشنز کی گئیں اور01 منی پٹرول پمپ سیل، مشین کو ضبط کر لیا گیا ہے اور08 گیس سلنڈر ضبط کر لئے گئے 05کمپیوٹر سکیل بھی قبضہ میں لے لئے گئے ۔ 05 ایل پی جی شاپس کو سیل کر دیا گیا02 افراد کو گرفتار کروایا گیا ۔ 02 افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ۔ اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے گارڈن ٹاؤن میں 01 شاپ کو سیل کر دیا اوریونٹ کو ضبط کر لیا ہے ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر کاروائی کی گئی;46;

************