Highlights

پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک.

ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اے سی کینٹ مرضیہ سلیم کی برکی میں پرائس چیکنگ، بی ایچ یو پنگالی، ای پی او ماڈل ہائی سکول برائے وویمن اور غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری. 

اے سی کینٹ مرضیہ سلیم نے برکی کے علاقے میں پرائس چیکنگ کی، اوور چارجنگ اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر 20000 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے.

اے سی کینٹ مرضیہ سلیم کا غیر قانونی ایل پی جی شاپس کے خلاف کریک برکی کے علاقے میں کریک ڈاؤن.

01 دکان کو سیل جبکہ مشین کو ضبط کر لیا گیا.

اے سی کینٹ مرضیہ سلیم کا بی ایچ یو پنگالی کا بھی دورہ، بی ایچ یو میں تعمیر و مرمت کا کام شروع تھا.

اے سی کینٹ مرضیہ سلیم نے فوری کام کو مکمل کرنے اور بی ایچ یو کو فعال کرنے کی ہدایت کر دی. 

اے سی کینٹ مرضیہ سلیم کا ای پی او ماڈل ہائی سکول گرلز کا بھی دورہ.

اساتذہ اور طلبا کی حاضری کو چیک کیا گیا ، سکول میں نظم وضبط اور صفائی کے انتظامات کو چیک کیا گیا.

سکول میں مجموعی طور پر انتظامات تسلی بخش تھے. (اے سی کینٹ مرضیہ سلیم).

ڈی سی لاہور دانش افضال کی خصوصی ہدایت پر دورے کئے گئے ہیں. (اے سی کینٹ مرضیہ سلیم).