Highlights

ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک.

اے سی شالیمار مہدی معلوف کا سنگھ پورہ منڈی، گورنمنٹ پرائمری سکول باغبانپورہ، ڈینگی سروئلنس اور زچہ و بچہ ہیلتھ کئیر سنٹر کا باغبانپورہ میں دورہ.

اے سی شالیمار کا سنگھ پورہ مارکیٹ کا دورہ ، سبزیوں و پھلوں کی کوالٹی اور معیار کی چیکنگ.

اے سی شالیمار نے ایس ایم سی کو قیمت پنجاب پورٹل اور سی ایم ہیلپ لائن پورٹل کی پینا فلیکسز نمایاں جگہ پر منڈی میں آویزاں کرنے کی ہدایت کی. 

دوران سکول وزٹ اے سی شالیمار نے سکول میں اساتذہ اور طلبا کی حاضری کو چیک کیا.

اے سی شالیمار نے سکول میں درپیش مسائل کا جائزہ لیا.

سکول میں پلے گراؤنڈ موجود نہیں، اے سی شالیمار نے متعلقہ کو فوری طور پر مسائل کو دیکھنے اور رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی.

اے سی شالیمار نے باغبانپورہ مدینہ کالونی میں ڈینگی سروئلنس اور ٹیموں کی کارکردگی کو بھی مانیٹر کیا.

واٹر ٹینک میں ڈینگی لاروا کی نشاندہی ، سپرے کو یقینی بنا دیا گیا ہے.

اے سی شالیمار نے مکینوں کو ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی.

اے سی شالیمار کا زچہ بچہ ہیلتھ کئیر سنٹر کا باغبانپورہ میں دورہ.

درپیش مسائل سے متعلق دریافت کیا گیا.

ہیلتھ کئیر سنٹر کے دروازے پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیر، بجلی کی لوڈ شیڈنگ، سنٹر میں یو پی ایس/جنریٹر کی عدم فراہمی.

کئیر سنٹر میں سیوریج مسائل پایا گیا.

اے سی شالیمار نے متعلقہ حکام کو فوری طور پر زچہ بچہ ہیلتھ کئیر سنٹر میں درپیش مسائل کے حل کے لئے ہدایات کر دیں.