DC Office Submissions

بہ تسلیمات ڈپٹی کمشنر لاہور آفس

فیکس نمبر99214349

عمران مقبول (پی آر او)

 

ہینڈ آءوٹ نمبر10224

لاہور میں ترقیاتی سکیموں کے لیے بزادر حکومت سر گر م ۔

ترقیاتی سکیموں کو احسن انداز سے چلانے اور شفافیت کو برقرار رکھنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔

ڈی سی لاہور نے ایس ڈی جی کے زیر اہتمام سکیموں کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس کل ڈی سی آفس نادر ہال میں ایک بجے طلب کر لیا ہے ۔

اجلاس کی صدارت ڈی سی لاہور دانش افضال کریں گے ۔

لاہور09دسمبر2019 ء:صوبائی دار الحکومت میں ترقیاتی سکیموں کو احسن انداز میں چلانے میعاری میٹریل کے استعمال کرنے اور ان میں شفافیت کے عمل کو برقرار رکھنے کے لیے بزدار حکومت بھرپور توجہ دے رہی ہے ۔ اس ضمن میں ڈی سی لاہور نے ایس ڈی جی کے زیر اہتمام سکیموں کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس کل ڈی سی آفس نادر ہال میں ایک بجے طلب کر لیا ہے ۔ اجلاس کی صدارت ڈی سی لاہور دانش افضال کریں گے ۔ اجلاس میں ایس ڈی جی کے تحت سکیموں کا جائزہ لیا جائے گا اور اس کے اہداف کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔ اجلاس میں ہیلتھ ،ویلفیئر،زراعت، انڈسٹریز،لوکل گورنمنٹ،بلڈنگز،ایم سی ایل، ایجوکیشن، لائیو سٹاک ، فوڈ، ہائی وے کی سکیموں کا جائزہ لیا جائے گاجبکہ سی او ہیلتھ ، سی او ایجوکیشن، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، ڈپٹی ڈائریکٹر نان فارمل ایجوکیشن، ڈی او انفارمیشن، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈی او ماحولیات، ڈی او انڈسٹریز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گونمنٹ ،ایگزیکٹو انجینئر ہائی وے،ایگزیکٹوبلڈنگز،ایگریکٹو پی ایچ ای ڈی سی او ایم سی ایل کو اجلاس میں طلب کیا گیا ہے ۔

********