ضلعی انتظامیہ لاہور کا منی پٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری.
اے سی رائیونڈ عدنان بدر ، اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا اور اے سی سٹی کی کاروائیاں.
تحصیل رائیونڈ کی گزشتہ روز کی منی پٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن کی رپورٹ جاری.
رپورٹ اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے جاری کی.
12 انسپکشنز کی گئیں، 03 کو سیل کر دیا گیا ، 01 منی پٹرول پمپ کو ضبط کر لیا گیا.
جبکہ 01 ری فلنگ مشین، 02 گیس سلنڈر، 01 کمپیوٹر سکیل کو بھی ضبط کر لیا گیا. (اے سی رائیونڈ عدنان بدر).
03 کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج اور 03 کو موقع پر گرفتار کروایا گیا. (اے سی رائیونڈ عدنان بدر).
اے سی سٹی تبریز مری نے گلشن راوی کے علاقے میں 02 منی پٹرول پمپس ضبط کروائے، 01 کو موقع پر گرفتار کروایا.
اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے گھومتہ سٹاپ پر 02 منی پٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا.
02 دکانوں کو سیل کر دیا گیا. (اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا).
ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر منی پٹرول پمپس کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں.