Visit of Vegetable Market

Dec 06, 2019

ڈی سی لاہور دانش افضال /سبزی منڈی دورہ.

ڈی سی لاہور دانش افضال کا علی الصبح ملتان روڈ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک اور اے سی سٹی تبریز مری بھی ہمراہ.

منڈی میں تعینات ملازمین، سٹاک، شکایات رجسٹر ،کسان پلیٹ فارم، صفائی ستھرائی، تجاوزات کا جائزہ لیا. 

ڈی سی لاہور دانش افضال نے پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا.

سبزیوں اور پھلوں کے معیار کو چیک کیا گیا.

سبزی منڈی میں سبزیوں و پھلوں کے ریٹس اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا.

پھل اور سبزی فروشوں سے ریٹ کے بارے میں پوچھ گچھ کی کہ وہ کس ریٹ پر سبزیاں اور پھل فروخت کر رہے ہیں. 

شہریوں کی سہولیات کے لئے ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی.

منڈی میں آئے ہوئے صارفین سے ریٹ اور کوالٹی کے متعلق پوچھا.

صارفین نے مثبت جوابات دیئے اور ضلعی انتظامیہ لاہور کو سراہا. 

کسان پلیٹ فارم پر سبزیوں اور پھلوں کی مقدار کو چیک کیا گیا.

کسانوں سے صورتحال کے بارے میں دریافت کیا.

منڈی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا گیا.

منڈی انچارج کو صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر کرنے کو کہا.