DC Office Submissions

Dec 04, 2019

بہ تسلیمات ڈپٹی کمشنر لاہور آفس
 فیکس نمبر99214349
عمران مقبول (پی آر او)
ہینڈ آؤٹ نمبر10197
لاہور03دسمبر2019 ء:ڈی سی لاہور دانش افضال نے سٹی اور رائیونڈ اراضی ریکارڈ سنٹرز کا دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر عمران مقبول بھی  ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے سروس سنٹرز میں انتظامی امور کا جائزہ لیااورسنٹرز میں تعینات ملازمین کی حاضری کو چیک کیااورسنٹرز میں کمپیوٹر سیکشن کو چیک کیا۔انہوں نے ریکارڈ اور زیر التوا کیسزکا جائزہ لیا۔ڈی سی لاہور نے سروس سنٹرز میں آئے ہوئے سائلین سے انتظامات اور انتظامیہ کے برتاؤ کے بارے میں دریافت کیا۔سائلین نے ضلعی انتظامیہ لاہور کے اس قدم کو سراہا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے سنٹرز میں تعینات ملازمین سے بھی بریفنگ لی اور ان سے کام کے متعلق پوچھا۔ڈی سی لاہور نے زیر التوا کیسز کو فوری طور پر نمٹانے کی ہدایت کی۔انہوں نے سنٹرز انچارج اور ملازمین کو سائلین سے اچھا برتاؤ رکھنے اور ان کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔ڈی سی لاہور نے سنٹرز میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت بھی کی۔
*********
ہینڈ آؤٹ نمبر10198
لاہور03دسمبر2019 ء:ڈی سی لاہور دانش افضال نے بیڈن روڈ کے انجمن تاجران سے ملاقات کی اورملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انجمن تاجران نے ڈی سی لاہور دانش افضال کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔تجاوزات، سیوریج، پی ٹی سی ایل تاروں، لٹکتی ہوئی بجلی کی تاریں اور پارکنگ اسٹینڈ جیسے اہم مسائل پر گفتگو کی گئی۔ڈی سی لاہور نے انجمن تاجران کے مسائل کو سنا۔ڈی سی لاہورنے انجمن تاجران کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ انجمن تاجران کے مسائل کو ہر ممکن حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ تاجران برادری کو ضلعی انتظامیہ لاہور کی مکمل معاونت حاصل ہے۔
********
ہینڈ آؤٹ نمبر10199
لاہور03دسمبر2019 ء:[ضلعی انتظامیہ لاہور نے تحصیل رائیونڈ کی منی پٹرول پمپس اور غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی کریک ڈاؤن کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کردی ہے۔رپورٹ اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے کی۔مجموعی طور پر 15 انسپکشنز کی گئیں۔02 منی پٹرول پمپس کو سیل کر دیا گیا، 02 مشینوں کو ضبط کر لیا گیاجبکہ ایل پی جی شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 03 سلنڈر اور 01 کمپیوٹر سکیل کو ضبط کر لیا گیا ہے۔04 افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیااور04 افراد کو موقع پر گرفتار کروایا گیا۔اے سی رائیونڈ عدنان بدرنے کہا کہ ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر کاروائی عمل میں لائی گئی۔
*********
ہینڈ آؤٹ نمبر10200
لاہور03دسمبر2019 ء: ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کا ایل پی جی شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پراے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے برکت مارکیٹ میں کریک ڈاؤن کیا۔03 شاپس کو سیل کر دیا گیااور02 دکانداروں کو گرفتار کروایا گیا۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے یو سی 281 میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کرنے کے لئے بھی دورہ کیا۔انہوں نے ملبہ اور کوڑا کرکٹ کی موجودگی پر زیڈ او ایل ڈبلیو ایم سی کو فوری طور پر علاقے کو کلئیر کرنے کی ہدایت کی۔اے سی ماڈل ٹاؤن نے علاقہ کو کلئیر کروانے کے بعد تصاویر بھی شیئر کرنے کی ہدایت کی۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے بی ایچ یو شہزادہ کا دورہ کیا۔انہوں نے سٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔ تمام سٹاف ڈیوٹی پر موجود تھے۔ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔اے سی ماڈل ٹاؤن نے کہا کہ ہسپتال میں ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں۔انہوں نے سٹاک رجسٹر کو بھی چیک کیا۔اے سی ماڈل ٹاؤن نے بی ایچ یو میں آئے ہوئے مریضوں سے ملاقات کی اور صورتحال کے بارے میں دریافت کیااورمریضوں نے ہسپتال میں کئے گئے انتظامات کو تسلی بخش قرار دے دیا۔علاوہ ازیں اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھانے سبزی و فروٹ منڈی کاچھا کا دورہ کیا۔انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیا اورکیلے کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے سبزی منڈی میں پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی اور ریٹس کو چیک کیا اورمنڈی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا۔
********
ہینڈ آؤٹ نمبر10201
لاہور03دسمبر2019 ء: ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پراے سی شالیمار عبدالرزاق ڈوگرنے گورنمنٹ مسلم ہائی سکول ہربنس پورہ کا دورہ کیا۔انہوں نے کاساتذہ اور طلبا کی حاضری کو چیک کیا اورسکول میں نظم ضبط، لیبز اور کلاس رومز میں جا کر صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا۔سکول میں نظم وضبط،  سائنس اور آئی ٹی لیبز کی ناقص صورتحال اورسکول میں صفائی ستھرائی کے انتظامات بھی مناسب نہ تھے۔اے سی شالیمار نے سی ای او ایجوکشن کو اس ضمن میں رپورٹ بھی ارسال کی جائے گی۔
*********
ہینڈ آؤٹ نمبر10202
لاہور03دسمبر2019 ء:ڈی سی لاہور دانش افضال کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کا انکم ٹیکس ریکوری پر اجلاس ہوا۔ ریکوری اینڈ کولیکشن آف ایگریکلچر انکم ٹیکس کے حوالے سے اے سی رائیونڈ عدنان بدر کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس اے سی رائیونڈ آفس تحصیل رائیونڈ میں منعقد کیا گیا۔اجلاس میں نیب تحصیلدار، گردوارز، پٹواریوں اور دیگرنے شرکت کی۔اے سی رائیونڈ عدنان بدر کو بریفنگ دی گئی۔اے سی رائیونڈ نے کہا کہ زرعی انکم ٹیکس کا مجموعی طور پر ٹارگٹ تقریبا 87787008 تھا جو کہ 56850884 پورا کر لیا گیا ہے اور مجموعی طور پر لوکل ریٹ اور واٹر ریٹ کی اس سال 100 فیصد ریکوری کر لی گئی ہے۔اے سی رائیونڈ نے متعلقہ آر اوز کو بقایا جات کو بھی فوری طور پر ریکور کرنے کی ہدایت کی اورنیب تحصیلدار کو روزانہ کی بنیاد پر میٹینگ کرنیکی ہدایت بھی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس کی عدم ادائیگی ہرگز قابل قبول نہ ہو گی۔
***********