Visit to Arazi Record Centers by DC Lahore.

ڈی سی لاہور دانش افضال کے اراضی ریکارڈ سنٹرز کے دورے.

ڈی سی لاہور دانش افضال کا سٹی اور رائیونڈ اراضی ریکارڈ سنٹرز کا دورہ. 

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر عمران مقبول بھی ہمراہ .

ڈی سی لاہور دانش افضال نے سروس سنٹرز میں انتظامی امور کا جائزہ لیا.

ڈی سی لاہور دانش افضال نے سنٹرز میں تعینات ملازمین کی حاضری کو چیک کیا.

سنٹرز میں کمپیوٹر سیکشن کو چیک کیا. 

ریکارڈ اور زیر التوا کیسز کا جائزہ لیا.

سروس سنٹرز میں آئے ہوئے سائلین سے انتظامات اور انتظامیہ کے برتاؤ کے بارے میں دریافت کیا.

سائلین نے ضلعی انتظامیہ لاہور کے اس قدم کو سراہا. 

ڈی سی لاہور دانش افضال نے سنٹرز میں تعینات ملازمین سے بھی بریفنگ لی، ان سے کام کے متعلق پوچھا.

ڈی سی لاہور دانش افضال نے زیر التوا کیسز کو فوری طور پر نمٹانے کی ہدایت کی.

سنٹرز انچارج اور ملازمین کو سائلین سے اچھا برتاؤ رکھنے اور ان کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کی بھی ہدایت کی.

ڈی سی لاہور دانش افضال نے سنٹرز میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت بھی کی.