DC Office Submissions

بہ تسلیمات ڈپٹی کمشنر لاہور آفس
 فیکس نمبر99214349
عمران مقبول (پی آر او)
ہینڈ آؤٹ نمبر10189
لاہور02دسمبر2019 ء:ڈی سی لاہور دانش افضال نے اراضی ریکارڈ سنٹرز کے دورے کیے۔ڈی سی لاہور نے تحصیل ماڈل ٹاؤن اور کینٹ اراضی ریکارڈ سنٹرز کے دورے کئے۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے۔انہوں نے انتظامی امور کا جائزہ لیا اورسٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔ڈی سی لاہور نے ریکارڈ اور زیر التوا کیسز کا جائزہ لیا.۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے زیر التوا انتقال اراضی کے کیسز کو چیک کیا۔ڈی سی لاہور نے اراضی ریکارڈ سنٹرز کے انچارج کو زیر التوا کیسز کو فوری طور پر نمٹانے کی ہدایت کی.۔انہوں نے کیسز کو فوری نمٹا کر رپورٹ جمع کروانے کی بھی ہدایت کی۔ڈی سی لاہور نے سنٹرز میں آئے ہوئے سائلین سے بھی انتظامیہ اور ملازمین کے رویہ کے بارے میں دریافت کیا۔
********
ہینڈ آؤٹ نمبر10190
لاہور02دسمبر2019 ء: ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نے اراضی ریکارڈ سنٹرز کے دورے کیے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ اور اے سی سٹی تبریز مری کے دورے کیے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ نے تحصیل سٹی و رائیونڈ اور اے سی سٹی تبریز مری نے تحصیل سٹی کے اراضی ریکارڈ سنٹرز کا دورہ کیا۔افسران نے سروس سنٹرز میں انتظامی امور کا جائزہ لیا۔سنٹرز میں تعینات ملازمین کی حاضری کو چیک کیا۔انہوں نے سنٹرز میں کمپیوٹر سیکشن کو چیک کیا۔ انہوں نے ریکارڈ اور زیر التوا کیسز کا جائزہ لیا.۔انہوں نے سروس سنٹرز میں آئے ہوئے سائلین سے انتظامات اور انتظامیہ کے برتاؤ کے بارے میں دریافت کیا اورسائلین نے تسلی بخش جوابات دئیے۔افسران نے سنٹرز میں تعینات ملازمین سے بھی بریفنگ لی، ان سے کام کے متعلق پوچھا۔افسران نے زیر التوا کیسز کو فوری طور پر نمٹانے کی ہدایت کی اور.سنٹرز انچارج اور ملازمین کو سائلین سے اچھا برتاؤ رکھنے اور ان کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔افسران نے سنٹرز میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت بھی کی۔
********
ہینڈ آؤٹ نمبر10191
لاہور02دسمبر2019 ء: ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نے سبزی منڈی ملتان روڈ و بادامی باغ اور پناہ گاہ کا دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے فروٹ و سبزی ملتان روڈ کا دورہ کیا۔اے سی کینٹ عفت خان نے سبزی منڈی بادامی باغ اور پناہ گاہ کا دورہ کیا۔افسران نے سبزی منڈی میں سبزیوں و پھلوں کی نیلامی اور کوالٹی کا جائزہ لیا۔انہوں نے ریٹ لسٹ کو چیک کیا۔ اے سی کینٹ نے کہا کہ بادامی باغ سبزی منڈی میں کسان پلیٹ فارم پر ایرانی ٹماٹر 120 روپے میں دستیاب تھے۔اے سی کینٹ نے بادامی باغ پناہ گاہ میں سٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔ایس ڈبلیو او آمینہ ڈیوٹی سے غیر حاضر پائی گئی۔پناہ گاہ میں واش رومز اور دیگر انتظامات کو بھی چیک کیا۔انہوں نے مجموعی طور پر انتظامات تسلی بخش تھے۔
***********
ہینڈ آؤٹ نمبر10192
لاہور02دسمبر2019 ء: ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 430 مقامات کو چیک کیا گیا ہے اور61 خلاف ورزیاں پائی گئیں۔ننانوے ہزار 500روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔08 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 08 افراد کو حراست میں لے لیا گیااور09 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کر رکھی ہے۔
********
ہینڈ آؤٹ نمبر10193
لاہور02دسمبر2019 ء:ضلعی انتظامیہ لاہور نے شادی بیاہ و اوقات کار کی ماہ نومبر 2019 کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ تحصیل سٹی میں 20 انسپکشنز کی گئیں، کوئی خلاف ورزی نہ پائی گئی اورتحصیل رائیونڈ میں 69 انسپکشنز کی گئیں، 11 خلاف ورزیاں پائی گئیں، 02 کو سیل جبکہ 09 کے خلاف استغاثہ جمع کروایا گیا۔انہوں نے کہا کہ تحصیل ماڈل ٹاؤن میں 1500 انسپکشنز کی گئیں، 01 خلاف ورزی، 01 کو سیل جبکہ 01 کے خلاف استغاثہ جمع کروایا گیا۔تحصیل کینٹ میں 23 انسپکشنز کی گئیں، کوئی خلاف ورزی نہ پائی گئی۔تحصیل شالیمار میں 19 انسپکشنز کی گئیں، 08 کو سیل، 08 کے خلاف استغاثہ جبکہ 03 لاکھ 25 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔
**********
ہینڈ آؤٹ نمبر10194
لاہور02دسمبر2019 ء:ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کی ماہ نومبر 2019 کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 17044 مقامات کو چیک کیا گیااور3251 خلاف ورزیاں پائی گئیں۔اناسی لاکھ 52 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں اور824 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ 828 افراد کو حراست میں لے لیا گیا اور961 دکانداروں کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کر رکھی ہے۔
*********
ہینڈ آؤٹ نمبر10195
لاہور02دسمبر2019 ء:ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پراے سی رائیونڈ عدنان بدرنے بی ایچ یو مراکہ کا دورہ کیا۔انہوں نے ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری کو چیک کیااور سٹاف ڈیوٹی پر موجود تھا۔ویکسینیشن روم، ایمرجنسی، لیبر روم اور وارڈز کا جائزہ لیاگیا۔انہوں نے ادویات کا جائزہ لیااور ڈسپنسری، لاگ بک کو بھی چیک کیا۔انہوں نے کہا کہ بی ایچ یو میں کوئی بھی زائد المیعاد ادویات نہ پائی گئیں۔اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا، انتظامات تسلی بخش تھے۔اے سی رائیونڈ نے ہسپتال انتظامیہ کو بھی مریضوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنے اور ان کو بروقت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔
********
ہینڈ آؤٹ نمبر10196
لاہور02دسمبر2019 ء:ضلعی انتظامیہ لاہور کا سرکاری زمین کو واگزار کروانے کے لئے آپریشن کیا۔اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے موضع خود پورہ تحصیل رائیونڈ کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ سرکاری زمین کو قبضہ مافیا سے چھڑوانے کے لئے دورہ کیا گیا ہے اور16 کنال سرکاری زمین کو واگزار کروا لیا گیا ہے۔زمین کی کل مالیت 10 ملین ہے۔ اے سی رائیونڈ نے کہا کہ04 افراد نے زمین پر قبضہ کر رکھا تھاوہ موقع پر فرار ہوگئے تھے۔ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی سی لاہور دانش افضال کی خصوصی ہدایت پر کاروائی کی گئی۔
********