DC Office Submissions

Nov 30, 2019

بہ تسلیمات ڈپٹی کمشنر لاہور آفس

فیکس نمبر99214349

عمران مقبول (پی آر او)

ہینڈ آءوٹ نمبر10182

لاہور29نومبر2019 ء: ڈی سی لاہور دانش افضال کی زیر صدارت انسداد پولیو و ڈینگی مہم کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں اے ڈی سی جی صفدر حسین ورک، سی او ہیلتھ، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ڈی اوز ہیلتھ نے شرکت کی ۔ اجلاس میں 16دسمبر کو شروع ہونے والی پولیو مہم کا جائز ہ لیا گیا ۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ مائیکر پلان کا جائزہ لیا جائے اوریوسی و تحصیل سطح پر ٹیموں کی ٹریننگ کا بندوبست کیا جائے ۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز ،ڈی ڈی اوز ہیلتھ ٹرنینگ سیشنزکی خود نگرانی کی ۔ ڈی سی لاہور نے شہر میں ڈینگی سرویلنس کو بھی بھر پور طریقے سے جاری رکھنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی ٹی میں ہاٹ سپاٹس پر خصوصی توجہ دیں ۔ ڈی سی لاہو ر دانش افضال نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز ،ڈی ڈی او ز ہیلتھ اپنے متعلقہ علاقوں میں ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کریں ۔

********