DC Office Submissions

بہ تسلیمات ڈپٹی کمشنر لاہور آفس

فیکس نمبر99214349

عمران مقبول (پی آر او)

ہینڈ آءوٹ نمبر10159

لاہور25نومبر2019 ء: ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے ملتان روڈ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا ۔ انہوں نے سبزی منڈی میں انتظامات کا جائزہ لیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے ملتان روڈ فروٹ و سبزی منڈی میں نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا اورمنڈی میں سیب اور کیلے کی کوالٹی کو چیک کیا ۔ انہوں نے پھلوں اور سبزیوں کے ریٹس کو بھی چیک کیا اورمنڈی میں شکایات رجسٹر کو چیک کیا اورتعینات ملازمین کی حاضری کو چیک کیا ۔ انہوں نے منڈی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا اورمنڈی میں کسان پلیٹ فارم کو چیک کیا ۔ کسان پلیٹ فارم پر سبزیوں اور پھلوں کی کوالٹی اور مقدار کو چیک کیا گیا ۔ اے ڈی سی جی نے کہا کہ منڈی میں کسان پلیٹ فارم کے قیام سے لوگوں کو کافی حد تک ریلیف ملا ہے ۔

**********

ہینڈ آءوٹ نمبر10160

لاہور25نومبر2019 ء: ڈی سی لاہور دانش افضال نے کی ہدایت پر اے سی کینٹ عفت خان نے پی اے ایف کالونی میں ڈینگی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا ۔ اے سی کینٹ نے ڈینگی ورکرز کی حاضری اور کارکردگی کو چیک کیا ۔ انہوں نے ڈینگی سروئلنس کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے پی اے ایف کالونی کے رہائشیوں سے ڈینگی ورکرز کی کارکردگی کے بارے میں دریافت کیا ۔ ڈینگی لاروا کو چیک کیا، کوئی ڈینگی لاروا برآمد نہ ہوا ۔ اے سی کینٹ عفت خان نے پی اے ایف کالونی کے مکینوں میں ڈینگی آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے ۔ انہوں نے رہائشیوں کو ڈینگی سے بچاؤ سے متعلق حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا بھی کہا ۔ علاوہ ازیں اے سی سٹی تبریز مری نے یو سی 26 کا دورہ کیا ۔ انہوں نے ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی اور حاضری کو چیک کیا ۔ ڈینگی لاروا کی چیکنگ کے دوران دوران چیکنگ ڈینگی لاروا کی نشاندہی پائی گئی ۔ 01 گھر کے واٹر ٹینک میں ڈینگی لاروا برآمد ہونے پرڈینگی سپرے کروا دیا گیا ہے ۔ اے سی سٹی تبریز مری نے رہائشیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو کہا ۔

*******

ہینڈ آءوٹ نمبر10161

لاہور25نومبر2019 ء:ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران پرائس چیکنگ کے لئے متحرک ہے ۔ اے سی کینٹ عفت خان نے تحصیل کینٹ میں پرائس چیکنگ کے حوالے سے دورہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ فروٹ و سبزی پر اوورچارجنگ پائی گئی اوراوورچارجنگ پر 20000 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گراں فروشی پر کریک ڈاؤن جاری رہے گا ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر کریک ڈاؤن کیا گیا ہے ۔

******

ہینڈ آءوٹ نمبر10162

لاہور25نومبر2019 ء: ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران فیلڈ میں متحرک ہے ۔ ایس اے او شاہد محبوب اور اے سی سٹی تبریز مری نے دورے کیے ۔ ایس اے او شاہد محبوب نے میٹرو کیش اینڈ کیری ماڈل ٹاؤن کا دورہ کیا ۔ اے سی سٹی نے میٹرو راوی روڈ کا دورہ کیا ۔ افسران نے سٹورز میں پرائس لسٹ کو چیک کیا اورسبزیوں اور پھلوں کی کوالٹی کو چیک کیا ۔ انہوں نے اشیاء ضروریہ کی فراہمی کا جائزہ لیا اورسٹورز انتظامیہ کو اشیاء ضروریہ کی کوالٹی اور فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے اشیاء ضروریہ کی خریدو فروخت کو سرکاری نرخوں پر یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کریں اورپرائس لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کریں ۔

********