Shadman Sunday Bazar Visit.

Nov 26, 2019

شادمان اتوار بازار /دورہ.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ اور اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کا شادمان اتوار بازار کا دورہ.

اتوار بازار میں انتظامات کا جائزہ لیا.

پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی اور معیار کو چیک کیا گیا.

سرکاری نرخوں کا جائزہ لیا.

بازار میں موجود صارفین سے بات چیت کی.

اشیاء ضروریہ کی فراہمی اور ریٹس کے متعلق خریداری پر آئے ہوئے شہریوں سے دریافت کیا.

ماڈل اور اتوار بازار میں کسان پلیٹ فارم کا بھی جائزہ لیا گیا.

کسان پلیٹ فارم پر کسان اپنی مرضی سے سبزیاں اور پھل فروخت کر رہے ہیں.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ نے بازار انچارج کو صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی.

بازار میں مجموعی طور پر انتظامات تسلی بخش ہیں. (اے ڈی سی آر)