DC Office Submissions

Nov 26, 2019

ہ تسلیمات ڈپٹی کمشنر لاہور آفس

فیکس نمبر99214349

عمران مقبول (پی آر او)

ہینڈ آءوٹ نمبر10154

لاہور23نومبر2019 ء:ڈی سی لاہور دانش افضال نے سبزی منڈی بادامی باغ کا دورہ کی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ، سیکرٹری مارکیٹ بادامی باغ سبزی منڈی شہزاد چیمہ اور دیگر بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے ۔ ڈی سی لاہور نے منڈی میں انتظامی امور کی چیکنگ کی اورمنڈی میں پیاز کی نیلامی کے عمل کو خود مانیٹر کیا ۔ انہوں نے پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی اور معیار کو چیک کیا اورمنڈی میں کسان پلیٹ فارم کو چیک کیا ۔ انہوں نے کسان پلیٹ فارم پر سبزیوں کی مقدار اور کوالٹی کو چیک کیا اورریٹس کو چیک کیا ۔ منڈی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا ۔ ڈی سی لاہور نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو منڈی میں پرائس کو مزید کنٹرول کرنے اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے افسران نیلامی کے عمل کو خود چیک کریں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس کے ریلیف کے لئے پرائس کنٹرول پر عملدرآمد یقینی بنائیں ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ جہاں تک ممکن ہو، عوام الناس کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کریں ۔ علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے ملتان روڈ سبزی منڈی کا دورہ کیا ۔ انہوں نے منڈی میں انتظامات سمیت پھلوں اور سبزیوں کے ریٹس کا جائزہ لیا اورمنڈی میں موجود صارفین سے بات چیت کیا اور ریٹس کے بارے میں دریافت کیا ۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ صارفین نے منڈی میں اشیاء ضروریہ کی اعلی کوالٹی اور ریٹس پر کنٹرول کو سراہا ہے اورلوگ ضلعی انتظامیہ لاہور کے اس احسن اقدام کو سراہ رہے ہیں ۔ عوام الناس کو مکمل ریلیف فراہم کرنے کے لئے صارفین نے ضلعی انتظامیہ لاہور کا شکریہ بھی ادا کیا ہے ۔

********

ہینڈ آءوٹ نمبر10155

لاہور23نومبر2019 ء:شہر میں گراں فروشی کی روک تھام کے لئے 30 نئے مجسٹریٹ تعینات کئے جائیں گے ۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 30 نئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی خدمات ضلعی انتظامیہ لاہور کے حوالے کر دی گئی ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کی زیر صدارت نئے تعینات ہونے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا نادر ہال ڈی سی آفس لاہور میں اہم اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ، ایس اے او شاہد محبوب، پی ایس او عاصم سلیم اور سپرنٹنڈنٹ اقبال شاہ اور دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ۔ ایس اے او شاہد محبوب کو فوکل پرسن تعینات کر دیا گیا ہے ۔ ایس اے او ان 30 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ساتھ رابطے میں رہیں گے ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے نئے تعینات ہونے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فیلڈ میں ہمہ وقت متحرک رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر پلان ترتیب دیں ۔ انہوں نے کہا کہ نئے تعینات ہونے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اسسٹنٹ کمشنرز کے ساتھ رابطے میں رہیں اورمیگا سٹورز اور دکانوں پر پرائس لسٹ کی چیکنگ کو یقینی بنائیں اور ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کروائیں ۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ سبزی منڈیوں میں روزانہ کی بنیاد پر وزٹس کریں اور نیلامی کے عمل کی خود مانیٹرنگ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ سٹورز اور دکانوں پر آٹا، چینی اور اشیاء ضروریہ کی فراہمی اور ریٹس پر خصوصی فوکس کریں اورگراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن عمل میں لائیں ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ جہاں گراں فروشی ہو جرمانے عائد کریں اورایف آئی آرز کا اندراج کروائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کروائیں اورسرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنائیں ۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ عوام الناس کے ریلیف کے لئے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لائیں ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ لاہور کی اولین ترجیح ہے ۔

*********

ہینڈ آءوٹ نمبر10156

لاہور23نومبر2019 ء:ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نے گراں فروشی پر زبردست کریک ڈاؤن کیا ۔ افسران پرائس کنٹرول چیکنگ کے لئے فیلڈ میں متحرک ہیں ۔ اے سی رائیونڈ عدنان بدر، اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا، اے سی سٹی تبریز مری اور اے سی کینٹ عفت خان نے دورے کیے ۔ افسران نے میگا سٹورز کی چیکنگ کی ۔ اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے فریش لی سٹور، الفتح مال، رینبو سٹور اور الکرم سٹور کی چیکنگ کی ۔ انہوں نے کہا کہ گراں فروشی پر تحصیل رائیونڈ میں مجموعی طور پر 02 لاکھ 83 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں اورتحصیل رائیونڈ میں 123 مقامات کی چیکنگ، 44 خلاف ورزیاں اور 05 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا ہے ۔ اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے جلال سنز مین مارکیٹ کا دورہ کیا اور مقرر کردہ ریٹس کو چیک کیا ۔ اے سی کینٹ عفت خان نے تحصیل کینٹ میں پرائس چیکنگ کے حوالے سے دورہ کیا اور20000 روپے کے جرمانے عائد کئے ۔ اے سی سٹی نے تحصیل سٹی میں اوورچارجنگ پر 71000 روپے کے جرمانے عائد کئے ۔ تحصیل سٹی میں 279 مقامات کی چیکنگ، 54 خلاف ورزیاں ، 12 ایف آئی آر اور 05 افراد کو سیدھا جیل بھیجا گیا ہے ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران فیلڈ میں متحرک ہیں اور گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہیں اورعوام الناس ضلعی انتظامیہ لاہور کے اس اقدام کو سراہ رہی ہے ۔ ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کی رات گئے تک پرائس کنٹرول کے حوالے سے کاروائیاں جاری رہی ۔ کاروائیاں ڈی سی لاہور دانش افضال کی خصوصی ہدایات پر کی گئیں ۔ اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا اور اے سی سٹی نے دورے کیے ۔ اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھانے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کیمپ مین مارکیٹ، فروٹ شاپس کی چیکنگ کی ۔ 09 خلاف ورزیاں پائی گئیں ، 04 فروٹ فروخت کرنے والوں کو گرفتار اور 03 دن کے لئے جیل بھیج دیا گیا ۔ 28000 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ۔ اے سی ماڈل ٹاءوں نے کہا کہ سپر مارٹ اور یورو سٹور کے مالکان کو آٹا اور گھی زائد قیمت پر فروخت کرنے پر گرفتار کیا گیاہے ۔ اے سی سٹی تبریز مری نے جین مندر کے علاقے میں کاروائی کی ۔ 08 افراد کو گراں فروشی پر گرفتار کیا گیا ۔ تحصیل سٹی کے علاقے شاہدرہ میں پرائس چیکنگ پر کاروائی کی گئی ۔ فروٹ و سبزی شاپس پر ریٹ لسٹ کی چیکنگ کے دوران گراں فروشی پر خلاف ورزیاں سامنے آئیں ۔ 23 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ کاروائیاں اے سی سٹی تبریز مری نے کیں ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ گراں فروشی پر کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور گراں فروشی کی ہرگز اجازت نہ ہو گی ۔ علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کر دی ہے ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 650 مقامات کو چیک کیا گیا اور 147 خلاف ورزیاں پائی گئیں اورمجموعی طور پر 04 لاکھ ترتالیس ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے جبکہ36 ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ 54 افراد کو حراست میں لیا گیا اور16 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے کاروائیوں کو بھرپور انداز میں جاری رکھنے کی ہدایت کر رکھی ہے;46;

**********

ہینڈ آءوٹ نمبر10157

لاہور23نومبر2019 ء:ضلعی انتظامیہ لاہور کی لینڈ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہے ۔ کاروائی موضع شہزادہ تحصیل ماڈل ٹاؤن میں کی گئی ۔ 122 کنال زمین کو قبضہ مافیا سے چھڑوا لیا گیا ۔ کاروائی اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کی ۔ کاروائی میں ریونیو اور نشتر زون اور 02 پولیس ریزوز نے حصہ لیا ۔ کاروائی ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر کی گئی ہے علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ لاہور کا انسدادِ تجاوزات، پرائس کنٹرول اور ٹریفک کنٹرول پر گرینڈ آپریشن جاری ہے ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کی خصوصی ہدایت پراے سی رائیونڈ عدنان بدر کی زیر نگرانی آپریشن کیا گیا ۔ 180 لوہے کے شیڈز، 110 غیر قانونی سیل پوائنٹس کو ہٹا یا گیا اور115 غیر قانونی طور پر دکانوں کے باہر بنے ہوئے تھڑوں کو مسمار کر دیا گیا اور18 رکشہ ڈرائیورز کو چالان جاری کئے گئے جبکہ ڈرائیورز کو گرفتار کر کے 07 دن کے لئے جیل بھیج دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ 07 افراد کو گراں فروشی پر حراست میں لیا گیا، 03 دن کے لئے جیل بھیج دیا گیا اور01 شخص کو مانگا منڈی میں غیر قانونی طور پر پارکنگ اسٹینڈ قائم کرنے پر گرفتار کیا گیا ۔ ا ے سی رائیونڈ نے کہا کہ 01 شخص کو غیر قانونی طور پر مانگا منڈی میں بازار قائم کرنے پر گرفتار کیا گیا اور02 افراد کو کار سرکار میں مداخلت کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے ۔

ٌٌٌٌٌٌٌٌٌ******

ہینڈ آءوٹ نمبر10158

لاہور23نومبر2019 ء: ڈی سی لاہور دانش افضال نے بادامی باغ لوہے والی پلی میں گھر کی چھت زمین بوس ہونے کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ریسکیو 1122 اور متعلقہ حکام کو فوری موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی ۔ ڈی سی لاہور نے ملبے تلے دبے ہوئے افراد کو فوری طور پر نکالنے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمی افراد کو بہترین طبی سہولیا ت دی جائیں ۔

*********